• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے،میاں طیب، شاہ حسین کاظمی

اوسلو(پ ر) تحریک کشمیر یورپ ناروے کے اجلاس میںکل یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر بھارتی سفارت خانہ ناروے کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ دن کشمیری عوام کے لیے سیاہ ترین دن ہے ،بھارتی فوج نے کشمیر میں داخل ہو کر غاصبانہ قبضہ کیا، کشمیری عوام کو 74سال سے فوجی قوت کے بل بوتے پر غلام بنا رکھا ہے۔ تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری میاں محمد طیب اور ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارت کا قبضہ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے۔ کشمیر کو اگر 1947 میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق دیا جاتا تو آج لاکھوں نہتے کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ نہ بنتے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مظاہرے کی تیاریاں مکمل ہیں، کمیونٹی کے سرکردہ رہنمائوں کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے، بھارت کے انسانیت سوز مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا، بھارت جیسا ملک اس کے ساتھ کسی بھی سطح پر تعلقات استوار کرنا دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ تحریک کشمیر کے رہنمائوں نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ مظاہرے میں شرکت کر کے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں تاکہ آزادی کی جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں۔ دنیا بھر کے جمہوری اور انسانیت پسند عوام ان کے ساتھ ہیں مودی جس راستے پر چل رہا ہے وہ بڑا خطرناک ہے۔
تازہ ترین