• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل ہی ٹوئٹر پر دلچسپ میمز

پاکستان سے اچانک دورہ منسوخ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کا آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے ٹاکرا ہوگا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میچ شروع ہونا ہے لیکن  میچ سے قبل ہی ٹوئٹر پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا ہے۔

کوئی نیوزی لینڈ کو ماضی یاد دلا رہا ہے تو کوئی پاکستان ٹیم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے  میچ کیلئے بہترین حکمتِ عملی تیار کرنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

پاکستان کے کرکٹ شائقین نیوزی لینڈ کے میچ کا بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ سے موازنہ کر رہے ہیں تو کوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کے تیر چلاتا دکھائی دے رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ان کا سیکیورٹی کا مسئلہ حل کرنے کا وقت ہوگیا ہے، نیوزی لینڈ پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا کیونکہ پاکستان اپنے ساتھ کیے ہتک آمیز رویے کا بدلہ لے گا۔

ایک صارف نے اجتماعی دعا کرتے ہوئے تصویر شیئرکی اور کہا کہ نیوزی لینڈ والوں کی موجودہ صورتحال کچھ ایسی ہوگی۔


ٹوئٹر پر صارفین بلیک کیپس کے لیے مضحکہ خیز پیغامات اور میمز شیئر کررہے ہیں، ان میں سے کچھ یہاں شیئر کی جارہی ہیں۔


تازہ ترین