• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر شاہین اور کیٹ کے میمز وائرل

کیٹ میڈلٹن نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کھیلی


برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے دورہ پاکستان کے دوران لاہور کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

یہ بھی پڑھیے: شاہی جوڑے نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلی

کیٹ ہاتھ میں بلّا لیے جبکہ وکٹ کے پیچھے پاکستان کے نوجوان کرکٹر شاہین آفریدی کھڑے تھے۔دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو ٹوئٹر صارفین نے دونوں کی تصاویر پر دلچسپ اور پُرمزاح میمز بنا ڈالے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کو بھی کیٹ اور شاہین کی تصویر خوب بھائی۔

کیٹ اور شاہین کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے صارفین سے اسے کیپشن دینے کو کہا جس پر بے شمار ٹوئٹس کیے جا رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطان کے مالک علی خان ترین نے بھی ٹوئٹ کیا۔

صارفین کے مطابق شاہین آفریدی کا شہزادی کیٹ کو دیکھتے ہی دل پگھل گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے دوران شاہین آفریدی کو ڈینگی ہوگیا تھا جو کیٹ کو دیکھتے ہی ٹھیک ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ شاہین اور کیٹ دونوں بہن بھائی لگ رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اقبال تیرا شاہین کیٹ کی وکٹ کیپنگ کر رہا ہے۔

 صارف شاہین آفریدی کے گورے رنگ کو بھی مینشن کرنا نہ بھولے اور لکھا کہ اقبال تیرا شاہین بھی کیٹ سے کم نہیں ہے۔

ایک صارف نے تصویر اپلوڈ کر کے کیپشن دیا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ اصل انگریز کون ہے؟




کچھ صارفین نے کیٹ کے سادہ جوڑے کے لیے شاعری بھی کرڈالی۔

ایک صارف نے لکھا کہ فاسٹ باؤلر شہزادی کے لیے وکٹ کیپر بن گیا۔


تازہ ترین