• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’قلندرز کی جیت سے میمز کا طوفان آگیا‘

پاکستان سُپر لیگ کے دلچسپ مقابلے تو جاری ہیں لیکن پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری ٹیم لاہور قلندر کی ٹورنامنٹ کی پہلی جیت پر سوشل میڈیا صارفین اور قلندرز کے سپورٹرز کچھ زیادہ ہی خوش ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین دلچسپ اور کچھ طنزیہ مگر مزاح سے بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔

بین ڈنک کا پی ایس ایل کی ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کی واہ واہ ہورہی ہے۔


بین ڈنک نے جارحانہ انداز اپنا کر  43 گیندوں پر 93 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10فلک شگاف چھکے شامل تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بہتر کھیل پیش کرنے پر بھی سب سے زیادہ میمز بین ڈنک پر ہی بنے۔

علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے کا مقبول ہونے والا عنوان ’میلہ لوٹ لیا‘ پر شاندار ایڈیٹنگ کر کے بین ڈنک کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

شاندار اننگز کے دوران بین ڈنک کی چیونگم بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

صارفین لاہور قلندرز کی جیت کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دے رہے ہیں۔

لاہور قلندرز کی جیت پر خوشی سے نہال شائقین کرکٹ نے تو لاہور میں بین ڈنک کے نام کا فلائی اوور بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

ناصرف عام سوشل میڈیا صارفین بلکہ نامور شخصیات نے بھی اپنے مزاح کا استعمال کرتے ہوئے میمز شیئر کئے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے اپنے ردعمل میں لکھا کہ لاہور کی جیت نے پی ایس ایل کا مزہ دوبالا کردیا۔

لاہور قلندرز کی مسلسل شکست سے مایوس شائقین کرکٹ فرنچائز کے مالک رانا فواد کو بھی یاد کرنا نہ بھولے۔


بین ڈنک کا کہنا تھا کہ’ پاکستان آکر یہاں ایک بہترین ماحول میں کھیل کر  بہت خوش ہوں۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن  کے 16 ویں میچ میں بین ڈنک اور سمت پٹیل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی37 رنز سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔

تازہ ترین