• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹ کوئن اور غیرملکی کرنسی برآمدی معاملہ، گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بٹ کوئن اور غیرملکی کرنسی برآمد ہونے پر گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی اور گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مشکوک ٹرانزیکشنز پر ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ملزم کو اینٹی منی لانڈرنگ، انسداد دہشت گردی اور پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کردی ہیں۔

وکیل نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کیس کے حوالے سے بار بار موقف تبدیل کر رہا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایف آئی اے حکام سے کیس کو سمجھ کر آئندہ سماعت پر معاونت کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین