• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملالہ یوسف زئی کے نکاح کی ویڈیو اُن کی ’بیسٹ فرینڈ‘ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی خوبصورت گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر عصر ملک نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک کا نکاح پڑھا رہا ہے اور نکاح پڑھانے کے بعد قاضی نے دُعا بھی کی۔

یہ ویڈیو تیزی سے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین ملالہ کو نکاح کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔