• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اور جے یو آئی ف کے رہنما مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جس میں 2 رضا کار جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث سی پیک موٹر وے سے نیچے گر گئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسجد محمود حادثے میں محفوظ رہے۔

قومی خبریں سے مزید