• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات نیب اور ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( آن لائن ) سول ایوی ایشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات نیب اور ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ،سی اے اے کے 25 ارب 84 کروڑ روپے ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں واجب الادا ہیں ،پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف، تفصیلات کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کے 25 ارب 84 کروڑ روپے ایئروناٹیکل چارجز کی مد میں واجب الادا ہیں جبکہ سول ایوی ایشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات نیب اور ایف آئی اے کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمیٹی میں اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس کے تکنیکی نقائص کاجائزہ لیا گیا ہے تکنیکی کمزوریوں پر چینی سفارتخانے کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین