وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے بتا دیا کہ کراچی میں گرین لائن بسیں کب سے چلیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے 10 دن میں کراچی گرین لائن منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید بتایا کہ ٹرائل کے بعد وزیر ِاعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2 ہفتے ٹرائل کے بعد 25 دسمبر کو کراچی گرین لائن کا کمرشل آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے اکتوبر میں گرین لائن بس چلانے کا اعلان کیا تھا۔