• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کیلئے خوشخبری: گرین لائن بس اکتوبر میں چلے گی

وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی والوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ اکتوبر کے آخر تک 40 بسوں سے گرین لائن کھول دی جائے گی۔

کراچی میں وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ پلاننگ اسد عمر نے بتایا کہ ایک سال پہلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا تھا، کراچی کے لیے گرین لائن منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، اگلے 1 ماہ میں بقیہ کام مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گرین لائن پروجیکٹ کے لیے 40 بسیں اگلے ہفتے تک کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائیں گی، اس منصوبے کے لیے ڈرائیو بھرتی کیئے جائیں گے، جبکہ اکتوبر کے آخر تک 40 بسوں سے گرین لائن کھول دی جائے گی۔

اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں 5 منصوبے جاری ہیں، شہر میں 60 کلو میٹر کی سڑکیں بنائی جائیں گی، محمود آباد میں تجاوزات ہٹانے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ میرے دل کے قریب ہے، جس کے لیے 29 کلو میٹر کا راستہ زمین سے اوپر بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان 30 ستمبر سے پہلے سرکلر ریلوے کے انفرا اسٹرکچر والے حصے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وفاقی وزیرِ پلاننگ اسد عمر نے یہ بھی بتایا کہ سرکلر ٹرین چلانے کے لیے نجی کمپنیز کو دعوت دی جائے گی۔

تازہ ترین