• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کرینگے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان سو ہاوہ جہلم میں آج بروز پیر القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا افتتاح کرینگے۔ اسلامی تعلیمات، تصوف اور جدید سائنسی تحقیق پر مبنی القادر یونیورسٹی نوجوان نسل میں علم و تحقیق کے فروغ کے علاوہ انکی کردار سازی میں اہم کردار ادا کریگی۔ وزیراعظم اس موقع پر طلبہ اور فیکلٹی سے خطاب کرینگے۔

تازہ ترین