• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس چوک ری ماڈلنگ منصوبہ فنڈز کی کمی کے باعث مؤخر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈیفنس چوک ری ماڈلنگ منصوبے کو فنڈز کی کمی کے باعث موخر کر دیا گیا، اس منصوبے پرایک ارب 90کروڑ روپے لاگت آنی تھی، آرڈی اے ذرائع کے مطابق کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے کو ترجیح دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عارضی طور پر اس منصوبے کو موخر کر دیا گیا ہے ، اس منصوبے کو پی اینڈ ڈی نے ڈیفر کیا ہے تاہم کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبےپر ترجیح بنیادوں پر کام شروع ہونے کی توقع ہے ، ڈیفنس چوک ری ماڈلنگ منصوبہ کی فزیبلٹی سٹڈی پر چالیس لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے اور یہ نیسپاک نے کی تھی۔
تازہ ترین