• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر کیلئے امن ایوارڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، خطیب بادشاہی مسجد و مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل بین المذاہب امن کانفرنس کے موقع پر تحفظ عزاداری   کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کو منعقدہ تقریب میں امن ایوارڈ دیا۔اس موقع پرخاور شفقت بھٹہ کی بین المذاہب و بین المسالک کے سلسلے میں کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔
تازہ ترین