• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی گمشدگی، آئی جی، ڈی جی رینجرز اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 2 افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردیئے، درخواستوں کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اکبر خان کو رات تین بجے رینجرز کی وردی میں ملبوس افراد نے کیماڑی میں واقع گھر سے حراست میں لیا ، شاہد ارمان کو شو مارکیٹ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، استدعا ہے کہ بازیاب کرایا جائے، عدالت نے دونوں لاپتا شہریوں کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین