• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیر پاکستان میں نوجوان قیادت کا کردار انتہائی اہم ہے ، اعجاز عالم آ گسٹین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا ہے کہ تعمیر پاکستان میں نوجوان قیادت کا کردار انتہائی اہم ہے جبکہ فلاحی تنظیمیں نوجوانوں کو لیڈر شپ رول کے لئے تیار کررہی ہے تاکہ پاکستان تیز ی سے ترقی کر سکے، وہ قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نےگزشتہ روز اپنے دفتر میں فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام نوجوانوں کے ایک وفدسے ملاقات کے موقع پر کیا ، وفد کی قیادت شاہد رحمت نے کی۔ وفد میں کوئٹہ، گلگت، اسکردو، اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف علاقوں سے نوجوان تنظیموں کے سربراہان شامل تھے۔
تازہ ترین