• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں اداکارہ کے ساتھ رہزنی کی واردات

نکیتا دتہ - فوٹو: نکیتا / انسٹاگرام
نکیتا دتہ - فوٹو: نکیتا / انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ نکیتا دتہ کے ساتھ رہزنی کی واردات ہوئی جہاں راہزن ان کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نکیتا کے ساتھ یہ واردات ممبئی کے علاقے بیندرا میں ہوئی جس کے بارے میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی بتایا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بیندرا میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان ان کے پاس آئے اور ان کے سر پر مارا اور پھر ان کے ہاتھ سے موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ چند لمحوں کے لیے سکتے میں آگئی تھی، تاہم پھر خود کو سنبھالا اور ان چوروں کا پیچھا کیا لیکن وہ بھاگ نکلے تھے۔ 

نکیتا دتہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروادی ہے۔

تازہ ترین