• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات ناکام، بلدیاتی ملازمین کی صوبے بھر میں ہڑتال جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی ملازمین کی مطالبات کے حق میں کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی مگر حکومت کی جانب سےہڑتال ختم کروانے کے لیے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی، سیکریٹری بلدیات اور مزدور رہنمائوں کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے، علاوہ ازیں پیپلز یونٹی نے بلدیاتی ملازمین کی جانب سےمحکمہ خزانہ کے ذریعے آن لائن تنخواہوں کے مطالبے کی حمایت کردی، پیپلز یونٹی بلدیہ جنوبی کے صدر اشرف اعوان کی زیر صدارت کے ایم سی ورکشاپ میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی ملازمین کی جاری ہڑتال پر غور کیا گیا، یونائیٹڈ ورکرز یونین، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے بھی سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی جاری ہڑتال کی حمایت کردی، یونین کے چیئرمین جوزف صنم اور دیگر رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کا حصہ ہیں اور اسی لیےہڑتال کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔

تازہ ترین