• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان

راولپنڈی (ٹی وی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ 10دسمبر کو کراچی ،لاہور ،پشاور سمیت شہروں اور ہرگاؤں میں احتجاج کیا جائے اور مرکزی شاہراہیں بند کی جائیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ 17دسمبرکوگیس کی قلت کےتمام ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں مظاہرے کئے جائیں گے، 27دسمبر کو گڑھی خدابخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیاجائے گا۔

تازہ ترین