• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بائیوگیس کی پیداواری صلاحیت نظر انداز ہوتی چلی آئی ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بائیو گیس پیداوار کی صلاحیت اب تک نظر انداز ہوتی چلی آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ سوئی سدرن نے اپنے زیر اثر علاقوں میں بائیو گیس کی پیداوار کے لیے اشتہار شائع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بائیو گیس پیدا کرنے کی صلاحیت اب تک نظر انداز ہوتی چلی آئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سوئی سدرن کو اس کاوش سے 4 سے5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار متوقع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ شروعات کے لیے ایک پائلٹ پراجیکٹ ہوگا۔

تازہ ترین