• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمال آر خان نے دیپیکا پڈوکون کو رمیز راجہ سے تشبیہ دیدی

ممبئی (آئی ا ین پی) بولی وڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ہمشکل قرار دے دیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کمال راشد نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک تصویر شیئر کی جوکہ ان کی نئی آنے والی فلم 83 کی ہے جبکہ یہ فلم بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ کمال راشد نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کپل دیو اور رمیز راجہ ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دیپیکا پڈوکون کو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے تشبیہ دی۔کمال راشد کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانببولی وڈ فلم 83 میں دیپیکا کے کردار پر سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کے خاندان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ فلم کی کہانی 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راونڈر کپل دیو پر مبنی ہے۔فلم کی کاسٹ میں دیپیکا پڈکون سمیت کئی معروف بولی وڈ اسٹارز شامل ہیں، دیپیکا نے فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس ٹریلر کی ریلیز کے بعد جب سابق کپتان کپل دیو سے ان کے خاندان کے فلم کے بارے میں ردعمل کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی کا ملا جلا ردعمل ہے۔انکے مطابق ملا جلا ردعمل اس لیے کہ مجھے نہیں معلوم کہ 83میں میری اہلیہ کا کردار کتنا ہے تاہم کپل کا کہنا ہے کہ فلم میں رنویر نے بہت اچھا اور متاثر کن کام کیا ہے۔

تازہ ترین