• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز علی خان بلاشبہ پشتو فلموں کے بانی ہدایتکار تھے‘امان

پشاور (جنگ نیوز)فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار امان نے نامور ہدایتکار ممتاز علی خان کے انتقال کو فلم انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز علی خان کی پشتو فلمی صنعت کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ بلاشبہ پشتو فلموں کے بانی ہدایتکار تھےجنہوں نے پشتو کے علاوہ اردواور پنجابی میں بھی مشہور فلمیں بنائیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشتو فلموں کے ابتدائی اور سنہری دور میں مجھے بھی ممتاز علی خان کی یادگار فلموں ’’اوربل‘ خانہ بدوش اور دلہن ایک رات کی‘‘ جیسی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ پشتو فلموں میں فحاشی کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے ممتاز علی خان نے کنارہ کشی اختیار کی اور بعدازاں دین کی تبلیغ میں زندگی گزاری۔
تازہ ترین