• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اخبار نے علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کا خفیہ منصوبہ بتادیا

امریکی میڈیا میں اسرائیل کے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ہدف بنانے کا خفیہ منصوبہ سامنے آگیا۔

امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی انٹیلی جنس مہم پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کا وقت اور شرکاء کی پیشگی اطلاع تھی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہران کے ٹریفک کیمرے ہیک، ویڈیوز خفیہ طور پر تل ابیب منتقل ہوتی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاستور اسٹریٹ پر محافظوں اور ڈرائیوروں کی نقل و حرکت مسلسل نگرانی میں رہی، مخصوص کیمرے سے کمپاؤنڈ کے اندرونی معمولات اور پارکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق الگورتھم کے ذریعے سیکیورٹی اہلکاروں کا پیٹرن آف لائف، پتے اور راستے معلوم کیے گئے، اسرائیل اور سی آئی اے کو خامنہ ای کی میٹنگ کے وقت اور شرکا کی پیشگی اطلاع تھی۔

رپورٹ کے مطابق موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہونے سے حفاظتی عملہ ممکنہ وارننگ سے محروم رہا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یونٹ 8200، موساد اور فوجی انٹیلی جنس کے مشترکہ ڈیٹا آپریشن میں اربوں معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید