• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

اسکول بند، دفاتر میں آدھا اسٹاف، حکومتی چھاپے اور کارروائیاں سب بے سود ثابت ہوئیں، پنجاب میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک کراچی 7 ویں نمبر پر رہا۔

لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد  258 جبکہ کراچی میں 170 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت کا دارالحکومت دلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز تعداد 243 ہے۔

افغانستان کا دارالحکومت کابل فہرست میں تیسرے نمبر ہے جہاں ایئر کولٹی انڈیکس 216 ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں سب سے آلودہ ترین شہر بہاولپور ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز تعدا 344  جاپہنچی۔ اس فہرست میں لاہور دوسرے اور فیصل آباد تیسرے جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

 درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ  201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تازہ ترین