• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ جمعرات کو ہوجائے گا، وزیر تعلیم

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے اسکولوں اور کالجوںمیں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ جمعرات کوہوجائے گا یہ بات صوبائی وزیر تعلم سردار علی شاہ نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت پیر کو مقامی ہو ٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہملک سنگل نیشنل کریکولم کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ تعطیلات کے فیصلے کے حوالے سے کوروناکینئیلہرکو بھی سامنےرکھا جائے گا یہ فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے کے بجائے ورکنگ کمیٹی کرے گی۔ٹیکنالوجی کے طوفان میں ہم نے بہت کچھ کھویا کہیں کتاب بھی نہ کھودیں۔ ہم نے اتنے علمی ادبی ادارے بنائے مگر وہ اپنا کام نہیں کرتے جو کام انجمن ترقی اردو اور سندھی ادبی بورڈ بورڈ کو کرنا چاہیے وہ وزارت کو کرنا پڑرہا ہے ہمارا کام کتابیں چھاپنا نہیں ہے اس موقع پر پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے وزیر تعلیم کی توجہ پاکستانی ملز میں بننے والے چھپائی کے کاغذ کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ پبلشرزکو بیرون ممالک سے پرنٹنگ کے لیے معیاری کاغذ کی درآمد کی اجازت نہیں ہے نتیجے کے طور پر ہم پاکستان میں جو تدریسی و غیر تدریسی کتابیں چھاپتے ہیں غیر معیاری لوکل ملز کے کاغذ کے سبب ان کتابوں کی چھپائی بھی انتہائی ناقص ہوتی ہے۔

تازہ ترین