• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ املاک بورڈ کے افسران کے خلاف ایک ارب کی سرکاری زمین پر قبضے کا مقدمہ درج

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک ارب مالیت کے سرکاری پلاٹ پر جعلی کاغذات کے ذریعے قبضے کرنے کے الزام میں متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مذکورہ مقدمے میں ایک پرائیویٹ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مذکورہ ادارے کے ایک ملازم کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو کسی اور مقدمے میں جیل میں ہے۔ مقدمہ نمبر 22/2021میں تفتیشی افسر کے مطابق ٹرسٹ کی تحریری درخواست پر تفتیش شروع کی گئی۔

تازہ ترین