• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کا نعرہ پرانا ہوچکااب کوئی دوسری چیز اپنانی چاہئے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال چیئرمین نیب کا بلاامتیاز احتساب کا دعویٰ، کیا درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ احتساب کا نعرہ پرانا ہوچکا ہے اب کوئی دوسری چیز اپنانی چاہئے،ارشاد بھٹی نے کہا کہ چیئرمین نیب کا بلا امتیاز احتساب کا دعویٰ درست نہیں ہے

البتہ اپوزیشن پر بننے والے کرپشن کیسز درست ہیں، چیئرمین نیب صرف اتنا بتادیں کہ ادویات اسکینڈل ہو، آٹا، چینی ، پٹرول، نجی بجلی گھر ڈاکے ہوں، بی آر ٹی ہو، مالم جبہ زمین ہو، ہیلی کاپٹر ہو یا پنڈورا لیکس ہو ،سائیں بزدار سے خسرو بختیار سے لے کر ظفر مرزا سے لے کر ندیم بابر تک، اسد عمر سے لے کر شوکت ترین تک، رزاق داؤد سے لے کر پرویز خٹک تک کس کا احتساب ہورہا ہے، شاہد خاقان عباسی ن لیگ کے ڈیلی ویجز سینئر نائب صدر ہیں، ان سے جونیئر مریم نواز پوری پارٹی چلارہی ہیں اور وہ ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں۔

ریما عمر کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے بلاامتیاز دعوے پر ہنسی آتی ہے، نیب پر جانبداری کے الزامات صرف اپوزیشن ہی نہیں سپریم کورٹ بھی لگاتی ہے

سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور میاں خیل نے اپنے فیصلے میں یہ سب لکھ چکے ہیں، چیئرمین نیب کچھ مہینے پہلے ریٹائر ہوگئے تھے وہ کیوں اب تک عہدے پر ہیں، چیئرمین نیب کو آرڈیننس کے ذریعہ ملنے والی توسیع غیرقانونی ہے۔

تازہ ترین