• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں کاروباری آئیڈیاز کے حوالے سے طلبا کی تربیتی ورکشاپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ کامرس میں کاروباری آئیڈیاز اور پلان کے حوالے سے طلبا کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین نے تربیتی ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔ ریجنل پلان ۹ کے ڈائریکٹر علی آقا نے پی آئی ٹی بی کے پراجیکٹ بارے طلباء کو کاروباری آئیڈیاز اور پلان کو موثر انداز سے پیش رفت کرنے کے حوالے سےآگاہ کیا اس موقع پر بی ایس انٹرپرینورشپ کے مختلف طلبا گروپس نے اپنے آیئڈیاز پیش کیے ۔ورکشاپ سے ڈاکٹر ابن حسن ،پروفیسر مسعود الحسن ڈاکٹر حنیف اخترنے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین