• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیز) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک پھر موخر کر دی،نیب نے شریک ملزم کی جائیداد ضبطی کی کارروائی کی استدعا کی

عدالت نے نیب سے ملزم کے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کرلیں، اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نوری آباد پاور پلانٹ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں اور منی لانڈرنگ کے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی، مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے

عدالت کو بتایا گیا کہ شریک ملزم آغا واصف کے کیس میں ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کیا تھا جو واپس نہیں آیا، عدالت نے کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین