• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ بنگلادیش کے نتائج سے بہت خوش ہوں: ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وہ دورۂ بنگلادیش کے نتائج سے بہت خوش ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد لی گئی تھی۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ’ٹیسٹ سیریز کی جیت زبردست تھی اور میں پورے دورے کے نتائج سے بہت خوش ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم نے بہت ساری نمایاں کارکردگی کے ساتھ غیر معمولی کرکٹ کھیلی، مجھے لڑکوں اور معاون عملے پر فخر ہے۔‘

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ’میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے ہجوم، کھلاڑیوں، بورڈ اور گراؤنڈ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید