بیجنگ( نیوزڈیسک)چین اور فرانس کے درمیان آٹھویں اعلی سطح کے اقتصادی ومالیاتی مذاکرات 13 دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے گزشتہ روز نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین کے نائب وزیر اعظم ہو چھنہوا اور فرانسیسی وزیرِ اقتصادیات ومالیات برونو لی مائر مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔وانگ نے کہا کہ مذاکرات میں اقتصادی ومالیاتی شعبوں میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور عالمی اقتصادی نظم و نسق، موسمیاتی تبدیلی، تجارت ومعیشت، زراعت، ایرو اسپیس، سول جوہری توانائی،سائنسی وتکنیکی جدت، مالیات، اور تھرڈ پارٹی مارکیٹوں جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔