• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ کو 'نو ہیلمٹ نو انٹری' کا ماڈل بنانے کا فیصلہ

کراچی کی شہری انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ کو 'نو ہیلمٹ نو انٹری' کا ماڈل بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

سڑک پر ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ڈیلینیٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔

اس شاہراہ سے روزانہ دیگر گاڑیوں کے علاوہ ہزاروں موٹر سائیکلیں بھی گزرتی ہیں، صبح اور شام کے مصروف اوقات میں بڑی گاڑیاں تو پھر بھی اپنی لین میں رہتی ہیں مگر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پروا نہیں کرتی اور ان کی غیرمحتاط رائیڈنگ کے سبب عموما حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

فی الحال ہیلمٹ کی یہ پابندی آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بتدریج شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائےگا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جان لیوا حادثات کی روک تھام ہے، آگے چل کر شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید