• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاحت پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے، عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت پاکستان کا بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے، جو خوبصورتی گلگت بلتستان میں ہے اس کا سوئٹزر لینڈ سے مقابلہ ہی نہیں ہوسکتا، ہم گلگت بلتستان کی سیاحت سے 30 سے 40 ارب ڈالر کما سکتے ہیں۔

میونسپل اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو ملک غریب لوگوں کو اوپر نہیں لاتا وہ ترقی نہیں کرتا ، پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو دیگر علاقوں کیساتھ ترقی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی، یو این ڈی پی کی رپورٹ ہے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ اسکردو ایئرپورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا ہے، اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے سے آپ کی زندگی میں تبدیلی آنے والی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 30سال پہلے اس سڑک پر سفرکیا مجھے پتہ ہےکتنی خطرناک سڑک ہے ، سڑک بننے سے گلگت کا 8گھنٹے کا سفر 3گھنٹے میں طے ہوگا، سڑک پر سفرآسان ہونے سے گرمیوں میں اندرون ملک سے لوگ یہاں آئیں گے، صوفی ازم کے لئے بڑی بڑی درگاہیں ہیں جہاں دنیا آسکتی ہیں، اللہ نے جو نعمتیں ہمیں دی ہیں ہم نے اب تک اس کافائدہ نہیں اٹھایا ۔

ان کاکہنا تھا کہ سب سے زیادہ خوبصورتی گلگت بلتستان میں ہے، لوگوں کو گلگت بلتستان کی خوبصورتی کا پتہ نہیں ہے، لوگوں کا گلگت بلتستان آنا بہت مشکل ہے، اسکردو ایئرپورٹ بننے سے بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں آئیں گے، لوگوں کی آسانی کیلئے ضلع بنانے میں آپ کی مدد کریں گے،

عمران خان نے کہاکہ آپ نے اپنی زمین کا خیال رکھنا ہے،باہر کے لوگوں نے یہاں زمین خریدنا ہے، باہر کے لوگ زیادہ پیسہ دیں گے اور زمین خریدیں گے، غیر ملکی اور مقامی سیاحت بڑھنے سے آپ کو فائدہ ہوگا، آپ کو نوکریوں کے لئے دور دور نہیں جانا پڑے گا بلکہ لوگ نوکریوں کے لئے گلگت بلتستان آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سپلائی رک گئی ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے ، احساس راشن پروگرام کے ذریعے آٹا، دال ، گھی پر 30 فیصد رعایت دے رہے ہیں، احساسن راشن پروگرام آج سے شروع کیا جارہا ہے،50 ہزار سے کم آمدنی والوں کیلئے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے،سڑک اور اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننے کی مبارک باد دیتا ہوں۔

ان کاکہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں اور غریب لوگوں کو اوپر نہیں لاتے ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان میں امیر امیرہوگیا غریب غریب ، یہ معاشی ناانصافی ہے،وقت ثابت کرےگا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ یہاں بجلی کا ایک بڑا مسئلہ ہے ، چیف منسٹرصاحب لوگوں کی آسانی کیلئےمزید اضلاع بنانے کیلئےمشورہ کریں ، راشن کارڈ آج سے سارے پاکستان میں شروع ہورہاہے ، پہلی دفعہ 47ارب روپے کی اسکالرشپ دی گئی ہیں ،میرٹ پر اسکالرشپ دینے کے لئے خود مانیٹرنگ کروں گا۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین