• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبا بخاری نے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں شیئر نہیں کیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر قریبی دوست آریز احمد کیساتھ اپنی منگنی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حبا بخاری نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں سے چِٹ چیٹ کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا تو ایک مداح سے یہ بات پوچھے بغیر نہیں رہا گیا اور اس نے اداکارہ سے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ پوچھ لی۔

اداکارہ نے مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ان کی منگنی ہوئی ہی نہیں ہے صرف دونوں خاندانوں کے درمیان بات پکّی ہوئی ہے‘۔


واضح رہے کہ  آریز احمد کی جانب سےکچھ دنوں پہلےحبا بخاری کے ساتھ نئے رشتے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اور حبا بخاری کے ہاتھ کی متعدد تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں اور ساتھ میں دلچسپ کیپشنز بھی لکھے تھے۔

آریز احمد کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی پہلی تصویر سے آخر تصویر تک مداحوں کو بتایا گیا تھا کہ ’ہوا کچھ یوں کہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے، وعدہ کیا اور ایک معجزے کی طرح ملی تم مجھے، محبت معجزہ ہی ہے۔‘


تازہ ترین