• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو، محمد رضوان نے شائقین کرکٹ کی محبت کا جواب کیسے دیا؟

گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے محمد رضوان کو اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ نے بھی خوب سراہا جس کا جواب دینے پر وہ بھی مجبور ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شائقین کرکٹ سے دور ایک جانب دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شائقین کرکٹ کا شور واضح ہے، ویڈیو میں محمد رضوان اپنے مداحوں کی محبتوں کے جواب میں انتہائی عاجزی سے اُن سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کے ساتھ اپنا ردعمل دے رہے ہیں ۔ کوئی انہیں ہیرو تو کوئی آئیڈیل شخصیت قرار دے رہا ہے۔