• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدے کے بعد سابق انگلش ویمن کرکٹر بھی رضوان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔

سارہ ٹیلر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی، بہت ہی شاندار معاہدہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹر اپریل میں دورہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں کاؤنٹی جوائن کریں گے، محمد رضوان سسکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سسکس جوائن کرنے پر خوش ہوں، ٹیم کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار سسکس کا نوجوان اسکواڈ کافی اچھی پرفارمنس پیش کرے گا۔

دوسری جانب محمد رضوان ایک سال میں ٹی20میں دو ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں حاصل کیا۔

 محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی20انٹرنیشنل چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے رواں سال 42چھکے لگائے۔

محمد رضوان نے اسمتھ کو دسویں اوور میں چھکا لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

تازہ ترین