• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی امداد کے بغیر افغانستان کا قومی بجٹ تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

طالبان نے غیرملکی امداد کے بغیر افغانستان کا قومی بجٹ تیار کر لیا۔ ترجمان وزارت خزانہ احمد ولی حقمل کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے قومی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

20 سال میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ غیر ملکی امداد کے بغیر افغانستان کا بجٹ بنایا جارہا ہے، بجٹ کا مسودہ منظوری کے لیے کابینہ میں جائے گا پھر پیش کیا جائے گا۔

ترجمان احمد ولی کا کہنا تھا کہ قومی بجٹ ملکی زرمبادلہ سے بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہم ایسا کرسکتے ہیں، ترجمان نے سال2022 کے قومی بجٹ کا حجم نہیں بتایا۔

تازہ ترین