• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں سمندری طوفان ’رائے‘کی تباہ کاریوں سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد208 ہوگئی ہے، 52 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے، طوفان سے فلپائن کے جنوبی اور وسطی ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے۔

طوفان سے بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا، طوفانی ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اُڑ گئی ہیں۔

درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، بارشوں سے متعدد گاؤں سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ’رائے‘ گزشتہ ہفتے جمعرات کو فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین