• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان نے غلاف ِکعبہ سینے کی سعادت حاصل کر لی


شوبز کی چکا چوند روشنیوں کو چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے غلافِ کعبہ کی سلائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

ثناء خان آج کل اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، اس دوران ثناء خان عمرے سمیت حرم میں مختلف سعادتیں حاصل کر رہی ہیں۔

ثناء خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ’کِسوا‘ ( خانہ کعبہ کا غلاف) پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کرتے ہوئے نظر آ ر ہی ہیں۔

ثنا ء خان نے اپنی اس ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اُنہو ں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اتنی سعادتوں بھری گھڑی اُن کی قسمت میں لکھی ہوئی ہے کہ وہ کسوا کو چھوئیں اور اُس پر کڑھائی کریں گی۔‘

ثناء خان کا مزید لکھنا تھا کہ ’اللّٰہ بہت مہربان ہے۔‘

ثناء خان کی جانب سے اپنی اس پوسٹ پر اپنے شوہر سمیت سعودی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین