• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد انسٹاگرام پر ثناء خان کی مقبولیت میں اضافہ

شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی شادی کے بعد انسٹاگرام پر اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

ثناء خان کی مقبولیت میں اضافے کی بات کی جائے تو یہ اضافہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب اُنہوں نے اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرکے مفتی انس سے شادی کی۔

سابقہ بھارتی اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہایا گیا اور اُن کے اس فیصلے پر اُن کا ساتھ بھی دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ثناء خان نے اپنے اس نیک فیصلے سے اپنے چاہنے والوں کو بہت مُتاثر کیا ہے جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر گُزرتے دن کے ساتھ ثناء خان کے انسٹا فالوورز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ مفتی انس سے شادی کی ہے اور آج کل وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہنی مون منا رہی ہیں۔

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012ء کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سے اُنہیں شہرت ملی تھی۔

تازہ ترین