• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان اور انس سے متعلق حیران کُن پیشگوئی

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی شوہر مفتی انس سے متعلق حیران کُن پیشگوئی کی گئی ہے۔

بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے ثناء خان اور شوہر مفتی انس سے طلاق کے حوالے سے یہ بڑی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 35 میں یہ کہا کہ آئندہ تین برسوں میں انس اور ثناءکی طلاق ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ کے آر کے نک جونس اور پریانکا چوپڑا ، شلپا شیٹی اور راج کندرا کی طلاق سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ثناء خان نے بتایا تھا کہ شوہر سید انس سے پہلی ملاقات 2017 میں مکہ میں ہوئی تھی پھر ثناء خان نے 2018 کے آخر میں ان سے دوبارہ رابطہ کیا کیونکہ اُن کے ذہن میں مذہب کو لے کر چند سوالات تھے۔

ثناء خان نے شادی کے بارے میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں نے انس کے ساتھ شادی کرنے کافیصلہ راتوں رات نہیں لیا بلکہ میں نے اپنی زندگی میں انس جیسے انسان کے لیے برسوں دعائیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے ٹی وی پروگرام ’بگ باس‘ میں شرکت سے شہرت پانے والی ثناء خان نے گزشتہ برس اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ثناء خان نے لکھا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں، اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید