• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہ میں لالی پاپ رکھے یہ بچہ آج کس ملک کا سربراہ ہے؟

عمران خان ، انسٹاگرام
عمران خان ، انسٹاگرام

منہ میں لالی پاپ ، سر پر جناح کیپ رکھے یہ 8 سالہ بچہ آج پاکستان کا وزیراعظم ہے۔

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماضی کی خوشگوار یادیں پاکستانیوں کے لیے خصوصی طور پر شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

انہی یادوں میں عمران خان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر کا اضافہ ہوا ہے جس میں وہ منہ میں لالی پاپ سر پر جناح کیپ رکھے اسٹائل میں کھڑے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’اُس وقت عمران خان کی عمر 8 برس تھی۔‘

خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں، عمران خان اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اپنے دورِ جوانی کو یاد کرتے دکھائی دیتے ہیں یا زندگی کے بیتے ایام کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

تازہ ترین