• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ساتھ موجود شخص کونسا معروف گلوکار ہے؟

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ بیٹھا یہ نوجوان کرکٹر آج پاکستان کا معروف گلوکار و موسیقار ہے۔

معروف بینڈ ’جنون‘ کے سلمان احمد کو بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا لیکن وہ آج ایک نامور موسیقار و گلوکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر ایک پیج پر سلمان احمد اور عمران خان کی ایک نایاب تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سلمان احمد نے اپنے کیرئیر کا آغاز  کرکٹ سے کیا تھا لیکن وہ نامور موسیقار کے طور پر ابھرے۔

پاکستان کے مشہور و معروف ’جنون‘ بینڈ کے سلمان احمد کو کون نہیں جانتا لیکن ان کے بارے میں یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شامل کیے جاچکے ہیں۔

سلمان احمد کو کرکٹ ٹیم میں، موجودہ وزیر اعظم اور اُس وقت کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے شامل کیا تھا۔

سلمان احمد خود بھی 1985 میں بنگلہ دیش روانگی سے قبل ٹیم کے ممبروں کی ایک گروپ فوٹو شیئر کر چکے ہیں۔

سلمان احمد کا کہنا ہے کہ وہ جوانی سے ہی کرکٹ کے دیوانے تھے، لاہور کی گلیوں میں کرکٹ کھیلتے اور عمران خان کو کھیلتے دیکھتے بڑے ہوئے۔

سلمان احمد کا بتانا ہے کہ عمران خان نے انہیں پہلے دورہ بنگلادیش کیلئے ٹیم میں منتخب کیا تھا اور یہ اُن کے لیے ایک ناقابلِ فراموش واقعہ ہے۔

تازہ ترین