• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر  زیرگردش ہے۔

عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماضی کی خوشگوار یادیں پاکستانیوں کے لیے خصوصی طور پر شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔

انہی یادوں میں آج عمران خان کے بچپن کی ایک یادگار تصویر کا اضافہ ہوا ہے جس میں وہ کتے کو پٹّے سے پکڑے دکھائی دے رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں بتایا گیا کہ اس تصویر میں عمران خان کی عمر تقریباً تین برس تھی۔

خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں، عمران خان اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں اپنے دورِ جوانی کو یاد کرتے دکھائی دیتے ہیں یا زندگی کے بیتے ایام کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان والدہ شوکت خانم اور بہن کے ہمراہ لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کر چکے ہیں، عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں بتایا گیا تھا کہ یہ تصویر 1979 میں لی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان تصویر میں والدہ اور بہن کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں کسی پارک میں کھڑے دکھائی دیے تھے۔

تازہ ترین