• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا پر اس وقت ایک بھارتی بلاگر خاتون کی ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں اُنہیں میک اپ کے ذریعے بالی ووڈ کنگ، شاہ رُخ خان کا روپ دھارے دیکھا جا سکتا ہے۔

اکثر اوقات مداح اپنے پسندیدہ شوبز ستاروں سے اس قدر پیار کرنے لگتے ہیں کہ اُن جیسا دکھنے کے لیے شوبز سلیبرٹیز کا ذاتی اسٹائل تک کاپی کر لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک خاتون نے خود کو شاہ رُخ خان ہی بنا ڈالا ہے۔

وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک میک اپ بلاگر نے میک اپ کے ذریعے خود کو ہو بہو شاہ رُخ خان جیسا لُک دے دیا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا شکار ہیں وہیں اس میک اپ بلاگر کے فالوورز کی جانب سے اس مہارت پر اُنہیں خوب داد دی جا رہی ہے۔