• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکتی میں امیتابھ کی والدہ کا کردار ادا کرنے پر راکھی گلزار نے کیا کہا؟

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ راکھی گلزار نے ایک بار کہا تھا کہ انہوں نے جب فلم شکتی میں امیتابھ بچن کی والدہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا تو انھیں خبردار کیا گیا کہ اس سے ان کا کیریئر ختم  ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 کے ایک انٹرویو میں جب ان سے اس حوالے سے سوال کیا گیا کہ تو انھوں نےکہا تھا کہ میرا کیریئر جہنم میں جائے میں یہ ضرور کروں گی، کیونکہ یہاں مجھے دلیپ کمار کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے اور پھر اس میں ’لمبو‘ بھی ہے۔

واضح رہے کہ وہ امیتابھ بچن کے طویل قامت ہونے کی وجہ سے انھیں لمبو کہتی تھیں۔ 

انھوں نے اپنے کیریئر اور بالی ووڈ کے دو دیو قامت لیجنڈریز کے ساتھ کام میں سے کسی ایک چناؤ کے فیصلے پر عمل کیا اور شکتی میں ملنے والا کردار کرنے کو تیار ہوئیں۔

1982 میں ریلیز ہونے والی فلم شکتی دراصل ایک کرائم ڈرامہ تھی، جس میں مرحوم دلیپ کمار (یوسف خان) نے ڈی سی پی اشوینی کمار جبکہ راکھی نے انکی اہلیہ شیتل کمار اور امیتابھ بچن نے انکے بیٹے وجے کمار کا کردار ادا کیا تھا۔

رمیش سپی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم شکتی میں سمیتا پاٹل، کلبھوشن کھربندا اور امریش پوری جیسے بڑے اداکار شامل تھے۔

اس فلم نے فلم فیئر ایوارڈز برائے فلم، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ایڈیٹنگ اور بیسٹ ایکٹر برائے دلیپ کمار جیتے اور فلم ہٹ ہوئی۔

تازہ ترین