• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 03 جنوری ، 2022

اسپورٹس، 2021 میں ٹاپ خبریں کونسی رہیں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر یہاں گزشتہ برس کی اسپورٹس کیٹگری کی اُن خبروں کے حوالے سے بات کی جائے گی جو سال 2021 میں سب سے زیادہ پڑھی گئیں۔

جنگ ویب پر گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اپنے بیانات اور لائیو شو میں میزبان کی بدتمیزی کے باعث شو چھوڑنے کے معاملات کے باعث سرِ فہرست رہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اچانک دورے کی منسوخی کو بھی لوگوں نے دلچسپی سے پڑھا۔

فواد عالم کے ریکارڈز، وسیم اکرم کا نیا لُک، راشد خان کا بھارت سے شکست کے بعد بیان، شاہد آفریدی کا کے پی ایل سے واپسی پر خوبصورت ویلکم لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

ٹاپ ون: شعیب اختر کی پسندیدہ شخصیت کون ہے؟

جنگ ویب سائٹ پر اسپورٹس کیٹگری میں شعیب اختر کے سوال و جواب کے سیشن پر مبنی اُن کی پسندیدہ شخصیت سے متعلق خبر سب سے زیادہ پڑھی گئی۔

آپ بھی پڑھیے: شعیب اختر کی پسندیدہ شخصیت کون ہے؟

ٹاپ 2: میزبان کی بدتمیزی، شعیب اختر شو چھوڑ کر چلے گئے

ٹاپ ٹو بھی شعیب اختر کے ساتھ لائیو شو کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعے سے متعلق رہی، سرکاری ٹی وی چینل پر ورلڈکپ شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ٹی وی شو سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

بعد ازاں میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگی اور معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

آپ بھی پڑھیے: میزبان کی بدتمیزی، شعیب اختر شو چھوڑ کر چلے گئے

ٹاپ 3: انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتارسکا، مائیک ایتھرٹن

گزشتہ برس نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی خدشات کے باعث اچانک دورے کی منسوخی کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے کے بعد انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے اپنے کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتار سکا۔

مزید پڑھیے: ’انگلینڈ پاکستان کا قرض نہیں اتار سکا‘

ٹاپ 4: رمیز راجہ نے بےشرمی سے بھارتی بالادستی قبول کی تھی، سرفراز نواز

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری کی منظوری گزشتہ برس عمران خان نے خود دی تھی جس پر سرفراز نواز نے مخالفت کی تھی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنانے کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے ماضی میں رمیز راجہ کی بگ تھری کی طرف جھکاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ماضی میں بھارت کی کرکٹ میں بالادستی کو قبول کیا تھا۔

مزید پڑھیے: ’رمیز راجہ نے بےشرمی سے بھارت کی بالادستی قبول کی تھی‘

ٹاپ 5: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی

پاکستان میں سیریز کی اچانک منسوخی کے ایک ماہ بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کی تھی، کیوی بورڈ نے پی سی بی کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔

شائقین کرکٹ کو اچانک کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کا بڑا دھچکا دینے کے بعد نیوزی لینڈ بورڈ کے اس بیان نے پاکستان کے شائقینِ کرکٹ کو خوش کردیا تھا۔

آپ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کردی

مزید سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں یہ ہیں۔

1: فواد عالم نے 55 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

2: اعظم خان کا بھابھی مریم انصاری کیلئے پیغام

3: بھارت سے شکست سے زیادہ فرق نہیں پڑا، راشد خان

4: کے پی ایل جیتنے والے شاہد آفریدی کا اہلیہ نے کیسے ویلکم کیا؟

5: وسیم اکرم قرنطینہ میں گنجے ہوگئے