• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم خان کا بھابھی مریم انصاری کیلئے پیغام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے بھابھی مریم انصاری کا فیملی میں خوبصورت انداز سے خیر مقدم کیا ہے۔

اعظم خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تقریب کے دوران کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم انصاری کیلئے خوبصورت پیغام شیئر کیا۔


انہوں نے لکھا کہ ’خان اسکواڈ میں خوش آمدید مریم‘

اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق وکٹ کیپر معین خان کی جانب سے اُن کی بہو رانی مریم انصاری کو خوش آمدید کہا گیا تھا۔

معین خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بڑے بیٹے اویس خان اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی دلکش تصویر شیئر کی تھی۔

معین خان نے خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اپنی بہو رانی سے مخاطب ہوکر لکھا تھا کہ ’مریم آپ کو خان فیملی میں خوش آمدید۔‘

واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

دوسری جانب مریم انصاری نوجوان اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، علی انصاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اُن کی بہن مریم انصاری بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین