• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ان کی پسندیدہ شخصیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شعیب اختر سے مداح نے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ شخصیت کون ہے جس پر انہوں نے جواب میں لکھا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ۔

شعیب اختر کے اس جوا ب کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

اس کے علاوہ شعیب اختر سے پوچھا گیا کہ آج کے دور کا بہترین فاسٹ بالر کون ہے جس پر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کو منتخب کیا۔

ایک مداح نے وکٹ کیپر سرفراز احمد اور محمد رضوان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا پوچھا جس پر شعیب اختر نے محمد رضوان کا نام لکھا۔

ایک شخص نے شعیب اختر سے پوچھا کہ دوسری شادی کب کر رہے ہیں جس پر انہوں نے جواب لکھا کہ پنگے لینے کا شوق ضرور ہے لیکن اتنے بڑے نہیں۔

شعیب اختر کے تمام جوابوں کو ان کے اکاؤنٹ پر بہت سارے لوگوں نے پسند کیا۔

تازہ ترین