• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہانسبرگ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 202 رنز بناکر آؤٹ

فوٹو بشکریہ کرکٹ جنوبی افریقہ / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ کرکٹ جنوبی افریقہ / ٹوئٹر

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 

مہمان ٹیم نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ تو شروع کی لیکن بعد میں وہ ہوم ٹیم کے بولنگ اٹیک کے آگے بے بس ہوگئی۔ 

اوپنر کے ایل راہول کے 50 اور بولنگ آل راؤنڈر آر ایشون کے 46 رنز کے علاوہ دوسرا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جینسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کاگیسو رباڈا اور اولیور کے حصے میں تین، تین وکٹیں آئیں۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو اپنے قلعے سنچورین میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

خیال رہے کہ 27 میچوں میں سنچورین کے مقام پر جنوبی افریقہ کی یہ تیسری شکست تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید