جاپانی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 158 فیصد نیچے گر گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں 1990ء کے بعد سے کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک ڈالر کی قیمت 157 جاپانی ین کے برابر ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے 2006ء کے ٹرین بم دھماکے کے 12 ملزمان کو بری کر دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پرانے معاہدے پر واپس نہیں جائے گا۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پرحملوں کی ویڈیو جاری کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایک اور اسرائیلی فوجی نے گزشتہ روز خود کشی کرلی۔ اس طرح دو ہفتوں میں چار اسرائیلی فوجیوں نے خود کشی کر لی۔
مراکش میں غزہ کی حمایت میں بڑی ریلی نکالی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی سے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔
او آئی سی کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے کو آرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے غزہ کی معروف جامعات کے وائس چانسلرز سے ایک اعلیٰ سطح کے ورچوئل رابطہ اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔
تبت میں چین کے میگا ڈیم کاسنگ بنیاد رکھنے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے یرلنگ سنپو ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہیکابی نے فلسطینی مسیحی گاؤں طیبہ کا دورہ کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو فوڈ پوائزن ہوگیا، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو کی گزشتہ شب طبیعت خراب ہوئی تھی۔
تباہ حال غزہ کے واحد فعال کیتھولک عبادت گاہ چرچ آف دی ہولی فیملی میں اتوار کی صبح جذباتی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور خطے میں امن کیلئے دعائیں کی گئیں۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بم باری سے صبح سے اب تک مزید 115 فلسطینی شہید ہو گئے۔
دبئی میں سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ پر سائبر گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے روس کے ساحل پر 3 بڑے زلزلوں کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دی۔
واضح رہے کہ راک بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیک فرم نے سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کر دیں۔